حیدرآباد۔18ستمبر(اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج دورہ
محبوب نگر کے موقع پر ضلع محبوب نگر کو زبردست ترقی کے دینے کا عزم کیا۔
انہوں نے ضلع میں گلاس فیکٹری کا افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضلع
میں بہت جلد آبی
سربراہی کے پراجکٹ کو قائم کیا جائیگا۔ اور پورے تلنگانہ
میں ہر موضع میں پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے
جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ضلع کے احسان مند ہیں۔ کیونکہ جب
تلنگانہ تشکیل ہوا تو وہ اس ضلع کے رکن پارلیمنٹ تھے۔